اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئي دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ہندوستان کے انتخابات کو نہایت اہم قراردیا۔ غلام رضا انصاری نے کہا کہ جو بھی پارٹی ہندوستان میں برسر اقتدار آئے گي یقینا ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائے گي۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ایران میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حکومت آئي ہے دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا چہرہ سامنے آیا ہے اور اس سے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ نئي دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے علاقے میں آنے والی تبدیلیوں اور ایران و ہند کے تعلقات پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ایران و ہند کے لئے افغانستان کی صورتحال نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲